246

جامعہ اسلامیہ کا طلاب کو سہولت فراہم کرنے کےلئے اقدام

آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4 مئی تک توسیع
جے کے این ایس مانٹرینگ

نئی دہلی :۶۱،اپریل:ملک گیرلاک ڈاو¿ ن کے چلتے جامعہ اسلامیہ دہلی کی انتظامیہ نے طلاب کو سہولت فراہم کرنے کےلئے یہ اہم فیصلہ لیاہے کہ طلباءاور طالبات یونیورسٹی اور اسکول کے آن لائن داخلہ فارم 4 مئی تک جمع کراسکتے ہےں۔21 دنوں بعدایک بار پھر مرکزی حکومت نے19 دنوں کے لوگ ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے جو3 مئی تک پورے ملک میں جاری رہے گا اور اس کے بعد گائیڈ لائن جاری کی جائیں گی۔ایسے میں مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلباءاور طالبات کو لاک ڈاو¿ن کی مدت کے دوران راحت دی ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے گائیڈ لائن یارہنمایانہ خطوط کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی اور اسکول کے آن لائن داخلہ فارم کی تاریخ4 مئی تک بڑھائی جا رہی ہے۔خیال(باقی۶پر)
رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ25 مارچ تھی۔ لیکن لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اس کو بڑھا کر 15 اپریل کر دیا گیا تھا اور اب15 اپریل سے داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ4 مئی کردی گئی ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آفیسر برائے تعلقات عامہ احمد عظیم نے بتایاہے کہ یونیورسٹی 13مارچ کے بعد سے ہی طلبا اور طالبات کو آن لائن تعلیم دے رہی ہے۔ آن لائن اسائنمنٹ دیئے جارہے ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کی جا رہی ہے جبکہ اساتذہ کو آن لائن ٹیچنگ کے لئے تیار کرنے اور ان کی تدریسی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے 4 آن لائن پروگرام کئے جارہے ہیں۔ جن میں سے تین پروگرام مکمل ہوچکے ہیں۔ ان پروگراموں کو ویبنور کا نام دیا گیا ہے ان پروگراموں کے تحت800 اساتذہ کو آن لائن تدریس کی تربیت دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں