144

لاک ڈاﺅن کے بیچ سوپورمیں مارکیٹ چیکنگ

دُکانداروں اورچھاپڑی فروشوں سے جرمانہ وصول
بلال احمد

سوپور:۶۱،اپریل:شمالی قصبہ سوپورمیں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے لاک ڈاﺅن کی پرواہ کئے بغیردکانات کھولنے والے تاجروں اورجگہ جگہ ریڈیاں لگاکر میوہ جات وسبزیاں فروخت کرنے والے چھاپڑی فروشوں کیخلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے جمعرات کوکئی ایسے دکانداروں اورچھاپڑی فروشوں سے جرمانہ وصول کیا جبکہ اُنھیں آئندہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ۔معلوم ہواکہ مجسٹریٹ کی قیادت میں لیگل میٹرولوجی ،میونسپل کونسل اورپولیس اہلکاروں پرمشتمل ٹیموں نے سوپورمیں مختلف علاقوں کادورہ کرکے یہاں لاک داﺅن پرکئے جارہے عمل درآمدکاجائزہ لیا۔سرکاری اہلکاروں نے مختلف مقامات پرکچھ دکانات کوکھلاپایاجبکہ چھاپڑی فروشوں کوبھی ریڈیاں لگاکر میوہ جات اورسبزیاں فروخت کرتے پایاگیا۔لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دکانداروں اورچھاپری فروشوں سے مبلغ 2000روپے بطورجرمانہ وصول کیاگیا۔اوراُنھیں خبردارکیاگیا
کہ اگرآئندہ انھیں خلاف ورزی کامرتکب پایاگیاتوان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔چیکنگ ٹیم کی سربراہی کرنے والے مجسٹریٹ کاکہناتھاکہ مارکیٹ چیکنگ کامقصد لاک ڈاﺅن پرعمل درآمدکویقینی بنانے کیساتھ ساتھ اس آڑ میں لوگوں کی مجبوری کاناجائز فائدہ اُٹھاکر گراں بازاری اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کرناتھا۔انہوں نے کہاکہ عوام سے شکایت مل رہی ہے کہ کریانہ فروش ،چھاپڑی فروش اورغذائی اجناس کاکاروبارکرنے والے دوسرے لوگ لاک ڈاﺅن میں لوگوں سے چیزوں کے منہ مانگے یامن مانے دام وصول کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کی آڑمیں گراں بازاری کرنے والوں کیخلاف مہم تیز کی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں