222

پونچھ اورراجوری اضلاع میں حدمتارکہ پرتناﺅ جاری

قصبہ ،کیرنی اورنوشہرہ سیکٹروں میں گولہ باری کاتبادلہ
نیوزسروس

جموں:۶۱،اپریل:صوبہ جموں کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں جمعرات کے روز بھی لائن آف کنٹرول پرہندوپاک افوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جموں میں دفاعی ترجمان نے بتایاکہ ضلع پونچھ کے قصبہ اور کیرنی سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعرات کے روز صبح 9بجکر45منٹ پرپاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج نے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں سے فایرنگ کی ،تاہم اسے کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان نے مزیدکہا کہ بعد میں 11بجکر45منٹ پرراجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں بھی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج ونیم فوجی دستوں کی چوکیوں کو نشانہ بنانا شروع کرتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں کیساتھ ساتھ(باقی۶پر)
مارٹر گن کابھی استعمال کیاتاہم یہاں بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ پونچھ اورراجوری اضلاع کے تینوں سیکٹروں میں کہ بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا زور دار جواب دیا،جسکے بعداُن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں