186

4 جی انٹر نیٹ سروس پر پابندی برقرار

27اپریل تک 2جی موبائیل انٹرنیٹ سروس ہی جاری رہے گی:جموںکشمیرانتظامیہ
نیوزسروس

سرینگر16،اپریل جموں و کشمیر انتظامیہ نے خطے میں2۔جی موبائل انٹرنیٹ سروسز میں پوسٹ پیڈ اور صرف تصدیق شدہ پری پیڈ سمز کے لئے27اپریل تک توسیع کردی ہے جبکہ4۔جی انٹر نیٹ سروس پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق محکمہ داخلہ ، جموں و کشمیر حکومت کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروسزصرف 2۔جی تک ہی محدود رہیں گی۔ پوسٹ پیڈ سم کارڈ ہولڈرز کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ پری پیڈ سم کارڈز جب تک ویریفائی نہیں کئے
جاتے ان پر سروس نہیں دی جائے گی۔فکسڈ لائن انٹرنیٹ سروس جاری رہے گی۔دنیا میں دہشت پھیلانے والی مہلک کورونا وائرس جموں و کشمیر میں تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈان کے دوران4۔جی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے تناظر میں4۔جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے سے متعلق درخواست پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔ جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے دوران جموں و کشمیر کے سرکاری وکیل کو ای میل کے ذریعے نوٹس جاری کیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ لاک ڈان کے پیش نظر جموں و کشمیر میں4۔جی نیٹ ورک شروع کیے جانے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت وہاں2۔جی نیٹ ورک ہی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ بچوں کی پڑھائی ورچول کلاسز کے لیے 4۔جی نیٹ ورک ضروری ہے ۔تاہم اب 27اپریل تک آن لائن کلاسز کا منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا کیونکہ دھیمی رفتار سے انٹر نیٹ سروس سے اسکولی اسائٹمنٹ ڈاﺅن لورڈ کرنا ممکن نہیں ۔اس دوران ’ورک فرام ہوم ‘ بھی متاثر ہورہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں