211

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کامعاملہ

طلبہ افواہوں پر کان نہ دھریں
رواں ہفتے کے آخر تک متوقع:بورڈچیئرپرسن ویناپنڈتا
نیوز سروس

سری نگر:۲،مارچ :جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج منظر عام پر لانے میں ابھی مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔ایک نجی نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ سال2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے الگ نوعیت کا رہا، جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ سے زائد عرصہ لگ گیا ہے۔بورڈ حکام کے مطابق امتحانی نتائج کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور رواں ہفتے کے آخر تک نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج سے متعلق افواہیوں اور قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ نتائج سامنے لانے میں کم از کم ابھی 4 دن لگے سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو نتائج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی
جانے والی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی اور کہا کہ طلبہ کو وقت پر سرکاری طور سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے نتائج ظاہر ہونے میں تاخیر کی وجوہات گردانتے ہوئے کہا کہ کووڈ19 کی عالمی وبا کے دوران کام کاج چلینجز سے بھرپور رہا۔ اسی وجہ سے امتحانات اکتوبر کے بجائے نومبر میں تاخیر سے لینے پڑے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائخ کا اعلان کیا جس میں کشمیر وادی کے75فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں