149

بھارت تمام ہمسایہ ملکوں کےساتھ بہتر تعلقات کامتمنی

پاکستان کوسازگارماحول تیارکرنے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے:ایس جئے شنکر
نیوزمانٹرینگ

سرینگر/۶،مارچ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش دورہ کے دوران پاکستان کو ایک بار پھر بر اہ راست نشانہ بناتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جب تک سرحدپار بھارت مخالف انتہاپسندسرگرمیاںختم نہیں ہونگی تب تک بہترتعلقات اورجامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں کہا کہ بھارت مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کے لئے پاکستان کو اقدامات کرنے چاہے تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جائے ۔ دورہ بنگلہ دیش کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوںکے جواب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت اب ترقی کے نئے دور کا آغاز کر چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کے لئے ہمسایہ ملکوں کو بھارت مخالف سرگرمیوں پر روک لگا دینی چاہے ۔شنکر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن اوربہتر تعلقات رہیں تاہم بہترتعلقات کےلئے لازمی ہے کہ پرامن اورخوشگوارماحول تیارکیاجائے،پاکستان کوبھی اپنی
ذمہ داری نبھانی چاہیے اورہرطرح کی انتہا پسندی کی سرگرمیوںکومکمل طور پرختم کرنا چاہیے۔ جموں کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاڑکرنے کےلئے کئی عناصرسرگرم ہیں لیکن ایسے عناصرکوسختی کیساتھ کچلنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں امن و امان کو بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی امن مخالف سرگرمیوں میں مبتلا پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پاکستان کو ایک بار پھر بر اہ راست نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جب تک سرحدپار بھارت مخالف انتہاپسندسرگرمیاںختم نہیں ہونگی تب تک بہترتعلقات اورجامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں کہا کہ بھارت مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کے لئے پاکستان کو اقدامات کرنے چاہے تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جائے ۔پاک بھارت مذکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ملک مخالف سرگرمیوں پر روک لگا دی جائے تب تک مذاکرات کو آگے نہیں بڑھا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں