126

383مسافروں سمیت991نئے مثبت معاملات

7908کورونامتاثرین زیرعلاج
تاحال کشمیرمیں1282اورجموں صوبہ میں752اموات
نیوز سروس

سری نگر:۲۱،اپریل:جموں وکشمیرمیں عالمگیر وبائی وائرس کوروناکی قہرسامانیاں جاری ہیں ،کیونکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 991افرادکواس وائرس میں مبتلاءپایاگیا،جن میں سے492کے نمونوںکی رپورٹ کشمیرمیں مثبت پائی گئی ،اورجموں صوبے میں499نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔991نئے مثبت معاملات میں383مسافر بھی شامل ہیں ،جن میں سے 299جموں صوبے اور84کشمیرمیں مثبت پائے گئے ہیں ۔کورونا میں مبتلاءسب سے زیادہ 157مسافر ضلع اودھم پورمیں سامنے آئے ہیں جبکہ سری نگرمیں 56،کٹھوعہ ضلع میں 54اورضلع ریاسی میں 85مسافروں کوکورونامیں مبتلاءپایاگیا ہے ۔تازہ مثبت معاملات سامنے آنے کے بعدجموں وکشمیرمیں سرگرم معاملات کی تعداد8ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اوراسوقت 7908کورونامتاثرہ افراد زیرعلاج ہیں ۔تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس
میں مبتلاءکسی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی ہے اورفی الوقت اموات کی کل تعداد2034ہی ہے۔991نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے بعدجموں وکشمیرمیں مارچ2020سے12اپریل2021تک اس وبائی وائرس میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 39ہزار381مبتلاءہوئے ہیں ،جن میں 15ہزار222مسافر بھی شامل ہیں ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا میں مبتلاءہونے والے ایک لاکھ 29ہزار439افرادشفایاب ہوئے ہیں ،جن میں سے418گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہوئے ۔جہاں تک سب سے زیادہ اموات والے شہروں اورقصبہ جات کاتعلق ہے تو شہرسری نگرمیں تاحال480،بارہمولہ ضلع میں183،جموں شہرمیں 391اورضلع بڈگام میں 123افرادکورونامیں مبتلاءہونے کے بعدلقمہ اجل بن گئے ۔دیگراضلاع میں کپوارہ اوراننت ناگ میں اٹھانوے ،اٹھانوے افرادازجان ہوئے ہیں ۔صوبائی سطح پرکشمیرمیں ابتک 1282اورجموں صوبے میں 752افرادکورونا میں مبتلاءہونے کے بعددم توڑبیٹھے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں