49

اموات کانیاریکارڈ:51مریض لقمہ اجل

جموں میں 35اورکشمیرمیں 16جانیں تلف:3733نئے مثبت معاملات،کشمیر میں2439اورجموںمیں1294درج،34567فعال معاملات
انفو

سری نگر: ۳،مئی:سوموارکی شام جاری بلیٹن میں حکومت نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3733نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے2439کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1294کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,87,219تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 51کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 35کاتعلق صوبہ جموں اور 16کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,87,219معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے34,567سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,50,231اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,421تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1440کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور981کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران مزید1536فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے626اَفراداور کشمیر صوبے کے910افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 73,80,302ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے جموں/03 مئی کی شام تک 71,93,083نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک18,30,792افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں94,844اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔34,567اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,18,264اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق15,80,696اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں1136نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا
وائرس کے46,784معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے10,143سرگرم معاملات ہیں ۔36,081مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج540مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ560 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد13,768ہوئی ہیںجن میں سے 2683سرگرم معاملات ہیں اور201مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 10,884صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 11,315ہوئی ہیں(آج208نئے معاملات سمیت )جن میں سے 1803سرگرم معاملات ہیں اور 9,378صحتیاب ہوئے ہیں(آج 101مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ134کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 7375معاملات درج کئے گئے ہیں اور1126معاملات سرگرم ہیںاور6145 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور104 مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے7628معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج296نئے معاملات سمیت ) جن میں سے1366سرگرم معاملات ہیں اور103مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 6,159صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 7,652مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں1797سرگرم ہیں۔ 5,027مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 111کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بانڈی پورہ میں 5687مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں581سرگرم ہیں۔ 5,042مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 64کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل5,655معاملات سامنے آئے ہیں جن میں611سرگرم معاملات ہیںاور 4,992 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 52کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں4,932مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں1664سرگرم معاملات ہیںاور 3,199صحتیاب ہوئے ہیں اور69کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 3,224مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں470سرگرم ہیں اور 2,712صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 42کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 36,193مثبت معاملات پائے گئے ہیں(584نئے معاملات سمیت ) جن میں6,675سرگرم معاملات ہیںاور28,984صحت یاب ہوئے ہیںاور534کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 6,384ہوئی ہےںجن میں سے731معاملات سرگرم ہیں۔5,584اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ69کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک5,246 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے1228معاملات سرگرم ہیں اور3,945اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ73کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3,883عاملات سامنے آئے ہیںجن میں285سرگرم معاملات ہیں جبکہ3,529مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 69مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں4,884معاملات سامنے آئے ہیںجن میں4,092اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے726معاملات سرگرم ہیں۔جبکہ66کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں3003 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں117معاملے سرگرم ہےں اور 2,864اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 4,102معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 1176سرگرم معاملات ہیں اور2,867شفایاب ہوئے ہیں جبکہ59 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح پونچھ میں3,095معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 450سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,606مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 39کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثناضلع رام بن میں2,764معاملات سامنے آئے ہیں جن میں297معاملات سرگرم ہے۔2,437شفایاب ہوئے ہیں جبکہ30کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی3,645معاملات سامنے آئے ہیں جن میں638معاملات سرگرم ہے اور2987مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 20کی موت واقع ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں