298

بھارت میںکورونا سونامی کا تھمنے والاسلسلہ

12ویں روز بھی ساڑھے 3لاکھ سے زیادہ مثبت معاملات
3417تازہ اموات،34لاکھ سے زیادہ فعال معاملات
نیوز مانٹرینگ

سری نگر: ۳،مئی:ملک میں مارچ سے جاری کورونا سونامی تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے جبکہ مسلسل بارہویں دن بھی بھارت میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مثبت معاملات درج ہوئے اورساڑھے تین ہزار سے زیادہ مریض ازجان ہوئے ہیں ۔کورونا کے رواں قہر کاسب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ اسوقت ملک بھرمیں 34لاکھ سے زیادہ مریض کورونا سے لڑرہے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سوموارکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران
ملک میں 3 لاکھ 68 ہزار 147 نئے کیس درج کیے گئے، جس کے بعدملک میں کوروناسے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایککروڑ99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔بیان کے مطابق اس دوران مزید3417مریض دم توڑ بیٹھے اوریوں بھارت میں تاحال کوروناکی زدمیں آکر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 959 ہوگئی ہے۔کورونا کی جاری دوسری لہر کے بعدفعال معاملات میں تیزی کیساتھ اضافہ ہوا ہے اورملک بھرکے اسپتال ایسے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اورہزاروں کی تعدادمیں ایسے ممریض گھروں میں ہی کورونا سے لڑرہے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ13ہزار642ہے ۔تاہم متعلقہ وزارت کے مطابق ابتک ملک بھرمیں کورونا کوشکست دیکرصحت یاب ہونے والے افرادکی تعدادایک کروڑ62لاکھ93ہزار3ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں