347

بندوق کسی مسئلے کاحل نہیں ، بھائی، بھائی کا دشمن

کشمیر میں گھروں کے گھر خالی ہو رہے ہیں:محبوبہ مفتی
یواین آئی

سری نگر:۹۲،جون:علاقائی مین اسٹریم جماعت پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ کے مضافاتی گاﺅں میں ایس پی اﺅ ،اُسکی اہلیہ اوربیٹی کی ہلاکت کو درد ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو مارنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے نے کہا کہ کشمیر میں گھروں کے گھر خالی ہو رہے ہیں اور یہاں بھائی، بھائی کا دشمن بن گیا
ہے۔پی ڈی پی کی خاتون صدمحبوبہ مفتی نے منگل کے روز ہاری پاریگام اونتی پورہ جاکر مہلوک ایس پی اﺅ کے غمزدہ افرادخانہ کیساتھ تعزیت پُرسی کے بعدیہاں موجود نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہاری پاریگام اونتی پورہ کا واقعہ ایک درد ناک واقعہ ہے جس میں ایک گھر کے3 افراد شہید کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔محبوبہ مفتی کاکہنا تھا کہ بندوق کے بل بوتے پر کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہیہ غلط ہے، یہاں بھائی، بھائی کا دشمن ہو گیا ہے اور گھروں کے گھر خالی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے گناہوں کو مارنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔محبوبہ مفتی نے حکومت سے مہلوک ایس پی اﺅ کے بیٹے جو ٹیری ٹوریل آرمی میں کام کر رہا ہے، کو ایس آر او43 کے تحت کسی سیول محکمے میں نوکری دینے اپیل کی۔خیال رہے اتوارکوشام دیر گئے مشتبہ جنگجو ہاری پریگام اونتی پورہ میں ایس پی اﺅ فیاض احمدکے گھرمیں داخل ہوئے اورانہوںنے یہاں گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایس پی اﺅفیاض احمد، ان کی اہلیہ اور 23 سالہ بیٹی ہلاک ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں