568

اپنے خوابوں کو پنکھ دیں

26ستمبرکے انڈین ایئر فورس ایئر شو میں شرکت کریں
تماشائی پیرا موٹر اڑاور اسکائی ڈائیونگ سے محظوظ ہونگے
نیوز سروس

سری نگر :۸۱، ستمبر: آزادی کا امرت مہااُتسوکی یاد میں جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، ایئر فورس اسٹیشن سرینگرکی جانب سے26 ستمبر کو سری نگر کی مشہورزمانہ ڈل جھیل کی فضاﺅںمیںپر ایک ایئر شو کرے گا،جس کاافتتاح لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا کریں گے ۔سری نگرمیں تعینات دفاعی ترجمان یاپی آراﺅ ڈیفنس سری نگرکرنل ایمرون
موسوی نے سنیچر کوجاری کردہ اپنے ایک بیان میں 26ستمبر کوہونے والے ائرشوکے بارے میں تفصیلات بیان کی ہیں ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہاکہ جھیل ڈل سری نگرکی فضاﺅںمیں ہونے والے اس ائرشوکاانعقادحکومت جموں وکشمیر کے اشتراک سے کیا جارہاہے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق انڈین ائرفورس IAFکے اس ائرشوکاافتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹرSKICC میںہری جھنڈی دکھاکرکریں گے ۔پی آراﺅ ڈیفنس سری نگرکرنل ایمرون موسوی نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بچوں اور نو جوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ ’اپنے خوابوں کو پنکھ دیں،26ستمبرکے انڈین ایئر فورس ایئر شو میں شرکت کریں‘۔انہوں نے ائر شوکے دوران ہونے والے پروگراموں کے بارے میں بتایاکہ انڈین ائرفورس IAF کے مختلف ہوائی جہازوں کے ذریعے فلائی پاسٹ ہوگا۔ تماشائی پیرا موٹر اڑنے اور آئی اے ایف کی اسکائی ڈائیونگ ٹیم آکاش گنگا کو بھی ایکشن میں دیکھیں گے۔دفاعی ترجمان نے مزیدجانکاری دی کہ انڈین ائرفورس ’ آئی اے ایف‘ کے سفیر ، سوریاکرن ایروبیٹک ڈسپلے ٹیم ، 14 سال کے وقفے کے بعد کشمیروادی میں پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے ایف کا سمفنی آرکسٹرا بھی تقریب میں پرفارم کرے گاجبکہ ایونٹ میں انڈین ائرفورس’ آئی اے ایف‘ کی تاریخ کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش بھی ہوگی۔اس دوران معلوم ہواکہ 26ستمبر2021بروزاتوارکوہونے والے اس ائرشومیں اسکولی وکالج طلبہ کیساتھ ساتھ اساتذہ اورعام لوگوںکی بڑی تعدادبھی موجودہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں