585

سری نگرمیں 5روزکے دوران402مثبت معاملات

جموں وکشمیرمیں درج کیسوں کا50فیصد
کل801مثبت کیس،صرف کشمیروادی میں 676درج
نیوزسروس

سری نگر:۰۲،ستمبر:گرمائی دارالحکومت سری نگرمیں کورونا کے یومیہ کیسوں میں اضافہ ہونے کااندازہ اسبات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ محض5دنوںمیں یہاں 402افرادکوکورونامیں مبتلاءپایاگیا۔جبکہ ان پانچ دنوں کے دوران جموں وکشمیرمیں کل801افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ،اوران میں سے 676افرادکے نمونوں کوکشمیرمیں مثبت پایاگیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 15ستمبر کوسری نگر میں77نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے73,311معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے686 سرگرم معاملات ہیں ۔71,788مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ837 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 16ستمبر کو سری نگر میں میں70نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے73,380معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے698سرگرم معاملات ہیں ۔71,845مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ837 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 17ستمبر کو سری نگر میں96نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے73,476معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے752سرگرم معاملات ہیں ۔71,886مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ838 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 18ستمبر کو سری نگر میں67نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے73,543معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے773سرگرم معاملات ہیں ۔71,932مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ838 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 19ستمبر کو سری نگر میں92نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے73,635معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے795سرگرم
معاملات ہیں ۔72,002مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ838 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔مذکورہ بالا اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5دنوں کے دوران جموں وکشمیرمیں جن801افرادکوکورونا وائرس میں مبتلاءپایا گیا،اُن میں سے 50فیصد یعنی402 کے نمونوں کوصرف سری نگر شہرمیں مثبت پایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں