591

شہرسری نگر سمیت کئی علاقوںمیں موسلا داربارشیں

سڑکیں ،چواراہے اورگلی کوچے زیرآب، لوگوں کوعبورومرورمیں مشکلات
بارہمولہ کے مضافاتی علاقوں سمیت شمالی کشمیرمیں کئی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے سے خوف وہراس
نیوز سروس

سری نگر:۰۲،ستمبر:سوموارکوبعددوپہر سے مطلع ابروآلودرہنے کے بعدسہ پہر سے سری نگرشہر سمیت کئی علاقوں میں تیز بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ،جو رات تک جاری تھا ۔اس دوران بارہمولہ قصبہ اوراسکے کئی مضافاتی علاقوں سمیت شمالی کشمیر کے کئی دیہات میں تیز ہوائیں چلنے سے خوف وہراس پیداہوا جبکہ اس دوران کچھ سڑکوں پرٹریفک کی نقل وحمل بھی متاثرہوئی ۔سری نگرشہرمیں شام ساڑھے پانچ بجے سے موسلا دار بارشوں کاسلسلہ شروع ہوا،جو لگاتارکئی گھنٹوں تک جاری رہا۔موسلا دار بارشیں ہونے سے سڑکیں ،چواراہے اورگلی کوچے زیرآب آگئے ،جسکے نتیجے میں لوگوں کوعبورومرورمیں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔موسلا دار بارشیں ہونے سے حالیہ کچھ دنوں سے جاری گرمی کی شدت میں کافی کمی آگئی ۔رات دیر گئے بارشوں کاسلسلہ جاری تھا تاہم اسکی شدت میں کمی آئی تھی ۔اُدھر وسطی کشمیر کے دیگرکئی علاقوں اورشمال وجنوب کئی مقامات سے بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔بارہمولہ ضلع کے کئی اوپری علاقوںمیں سوموارکی شام تیز ہوائیں چلنے کے بعدہلکی بارشوں کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔سنگھ پورہ دلنہ اوراسکے مضافاتی دیہات میں تیز ہوائیں چلنے سے میوہ باغات کونقصان
پہنچنے کی اطلاع ملی جبکہ دیگرکئی علاقوں سے بھی ایسے اطلاعات موصول ہوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں