744

24گھنٹوںمیں 128افرادکورونا میں مبتلاء

6اضلاع میں کوئی نیا کیس نہیں ،سری نگرپھر سرفہرست
2روز بعد ایک اور مریض کی موت ،تاحال کل4417اموات
سی این آئی

سرینگر /۰۲،ستمبر /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات کا ہندسہ سو سے پار چلا گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 128نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 328069تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 19جبکہ کشمیر میں 109نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اسی دوران دو دن بعد ایک اور متاثرہ مریض کی موت ہوئی ہے جبکہ 159مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رُخصت ہو گئے ۔ حکام کے مطابق کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق دو دن بعد ایک اور متاثرہ مریض کی موت ہوئی ہے ۔ حکام کے مطابق تازہ موت جموںکے راجوری ضلع میںہوئی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 4417تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 128نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،جن میں سے68افرادکے نمونوںکوسری نگرمیں مثبت پایاگیا جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 328069تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 19جبکہ کشمیر میں 109نئے کیس ریکارڈ کئے گئے
ہیں۔ اسی دوران دو دن بعد ایک اور متاثرہ مریض کی موت ہوئی ہے جبکہ 159مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اگرچہ چھ اضلاع میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیںآیا تاہم فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 14سو پار کر گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں