751

محکمہ موسمیات نے بجایا موسم سرماکی آمدکابگل

درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی توقع
سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیز ن کی پہلی برف باری
نیوز سروس

سری نگر:۳۲،ستمبر:محکمہ موسمیات نے موسم سرماکی آمدکابگل بجاتے ہوئے جمعرات کوواضح کیاکہ اب جموں وکشمیرمیں درجہ حرارت میں تنزلی شروع ہوگی ۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کوپورے دن مطلع ابروآلودرہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی توقع ہے ۔اس دوران مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیز ن کی پہلی برف باری ہوئی ۔ سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکی جانب سے جمعرات کی صبح جاری ایک بیان میں بتایاگیاکہ جمعرات کوجموں صوبہ اورکشمیروادی میں عام طورپرپورے دن مطلع ابروآلود رہے گا۔بیان میں کہاگیاکہ اس دوران کہیں کہیں مختصر وقت کیلئے
ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے موسم سرماکی آمدکابگل بجاتے ہوئے کہاکہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی توقع ہے۔تاہم محکمہ موسمیات نے کہاکہ آنے والے دنوں میں کسی بڑی یاتیز بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔اس دوران شہر سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں بیشتر وقت آسمان پر بادلوں کاجماﺅ رہنے کے بیچ شمالی کشمیرمیں واقع مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیز ن کی پہلی برف باری ہوئی ۔معلوم ہواکہ دوران شب گلمرگ کے مضافاتی پہاڑوں اورجنگلوںمیں ہلکی برف باری ہوئی ۔گلمرگ میں موجودلوگوںنے بتایاکہ جمعرات کی صبح انہوں نے دیکھاکہ آس پاس کے اوپری پہاڑوں پر سفیدچادرکی تہہ بچھ گئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ دوران شب مضافاتی پہاڑوں پرہلکی برف باری ہونے سے گلمرگ میں درجہ حرارت کافی نیچے آگیا،اورلوگوںنے سردی محسوس کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں