578

وادی کے4 اضلاع میں صورتحال باعث تشویش

کل172مثبت معاملات میں سے کشمیرمیں151درج
نیوزسروس

سرینگر /۳۲،ستمبر /شہرسری نگرسمیت کشمیروادی کے کئی اضلاع میں کورونا کیسوں میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درج کل 172نئے مثبت معاملات میں سے صرف کشمیرمیں 151کیس ریکارڈکئے گئے ۔جموں صوبے کے سبھی10اورکشمیرکے5اضلاع میں اس دوران نئے کیسوں کی تعداد2ہندسوں سے کم رہی جبکہ مسلسل تیسرے روزبھی کسی کورونامتاثرہ مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی ۔حکومت نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے172نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے 151کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 21کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,28,590تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,28,590 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,617سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,22,554اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی 79.70 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,419تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,247کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,172کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران آج مزید91فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے13افراداور کشمیر صوبے کے78افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 14,51,4,120ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 23 ستمبر 2021کی شام تک14,18,5,530نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک34,93,494افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں7,594اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,617فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,61,211اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق30,18,653اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں