634

پولیس ہیڈکوارٹر سری نگرمیں مر کزی وزےر مملکت برائے داخلی امورکی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

جموں وکشمیرمیں امن واستحکام سیکورٹی فورسزکی ہم آہنگی کانتیجہ : اجے کمار مشرا
جنگجوئیانہ سرگرمیوں اورمقامی سطح پرنوجوانوںکی بھرتی کاگراف کانیچے :ڈی جی پی دلباغ سنگھ
نیوزسروس

سری نگر:۳۲،ستمبر:مرکزی وزےر مملکت برائے داخلی امور اجے کمار مشرا نے جمعرات کو پولیس ہیڈ کوارٹر سرےنگر کا دورہ کےاجس کے دورن اُن کا ےہاں پر ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اورپولیس کے دیگر سینئر افسران نے شاندار استقبال کیاجبکہ اُنہےں پولےس ہےڈ کوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پےش کےا گےا۔ پولےس ہےڈ کوارٹر کے کانفرنس ہال میں پولیس وفورسز سینئر افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس مر کزی وزےر مملکت برائے اداذخلہ امور کی صدارت مےں منعقد ہوا۔مشترکہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ، ڈی جی جیل خانہ جات ڈاکٹر بی سری نواس، ایس ڈی سنگھ جموال، ٹی نامگیال، ایم کے سنہا، سنیل کمار، دانش رانا، آئی جی بی ایس ایف ایف ٹی آر ہیڈکوارسرےنگر ڈاکٹر راجیش کمار مشرا، آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز کشمیر دیپک رتن، آئی جی سی آر پی ایف سرینگر چرو شرما، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، شری آلوک کمار، ڈائریکٹر اے سی بی آنند جین، ڈائرےکٹر (پی) ایم ایچ اے شری اے کے شرن،ڈی آئی(۸پر)
جی وسطی کشمیر امیت کمار، ڈی آئی جی ایس ایس بی (اوپس )سرینگر رنجیت سنگھ،اےس اےس پی سرےنگر،ٹو آئی سی آئی ٹی بی پی،ڈی پی ٹی سرےنگر،پی اےچ کےو مےں تعئنات اے آئی جےز اور کئی دےگر افسران شامل رہے۔مرکزی وزےر مملکت برائے داخلہ امور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں امن و استحکام کے لئے جموں و کشمےر پولیس اور دیگر مرکزی فورسز کی مشترکہ کوششوں اور عزم کی سراہناکر تے ہو ئے کہا کہ مختلف قوتوں کے مابین ہم آہنگی نے مجموعی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے سیکورٹی افسران سے کہا کہ وہ دیرپا امن کو یقینی بنانے کےلئے محنت کو مزید لگن کےساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے مختلف چیلینجوںکے خلاف م¶ثر طریقے سے نمٹنے پرفورسز کی تعریف کی۔وزیر مو صوف نے کہا کہ انہوں نے ضلع شوپیاں میں عوام سے بات چیت کے دوران مشاہدہ کیا کہ اچھی تفہیم اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے نتیجے میں لوگوں کا پولیس اور دیگر انتظامی سربراہوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے امن مشن کی کامیابی کی خواہشکا بھی اظہار کےا۔اجلاس کے دوران ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور دیگرسےکورٹی اداروںکے مابین زبردست ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال اور امن و امان میں زبردست بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں میں مقامی گمراہ نوجوانوں کی بھرتی کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ4سالوں میں امن و امان کی صورت حال مےں مکمل تبدیلی دیکھنے مےں مل رہی ۔ڈی جی پی نے ےو ٹی جموں و کشمےر سے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے اور او جی ڈبلیو نےٹورک کے خلاف پولیس فوج اور سی اے پی ایف ایس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزیر مو صوف کو امن مخالف عناصر سے لڑنے کے لیے کیے گئے مشترکہ اور مربوط اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔پولےس سر براہ نے بارڈر، اندرون ملک سیکورٹی گرڈز، قومی شاہراہ اور سرنگوں کی سیکورٹی پر بھی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر تعیناتی کے منصوبوں اور سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کی کوششوں کے حوالے سے اقدامات سے مر کزی وزےر مملکت کا آگاہی فراہم کی۔انہوںنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے اور جموں و کشمیر بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی وسیع موا قعے فراہم کرتے ہوئے ان کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے میں پولیس کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمےر پولیس ،پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ میٹنگ کو وسیع پیمانے پر منعقد کر رہی ہے تاکہ پولیس عوامی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں