653

آرمی چیف نے پونچھ میں جاری آپریشن کا از خود جائزہ لیا

پاکستان کےساتھ لگنے والی سرحدوں کا بھی کیا دورہ ،فوجی حکام کوضروری ہدایات
نیو ز سروس

سرینگر:۹۱، اکتوبر/پونچھ کے جنگلات میں جاری آپریشن کے بیچ فوجی چیف نے علاقے کا دورہ کیا جس دوران اُنہیں آپریشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کا بھی جائزہ لیا ۔ پونچھ میں آٹھویں روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہنے کے بعد فوجی سربراہ ایم ایم نروانے نے بھی سرحدی علاقے کا دورہ کیا جس دوران اُنہیں فوج کی جانب سے چلائے جارہے آپریشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ کو ملی ٹینٹوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجو حال کے دنوں میں ہی دراندازی کے ذریعے اس طرف آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی چیف نے آفیسران کو ہدایت دی کہ جنگل میں موجود ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سخت
اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف سازشیں رچانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جانا چاہئے۔ فوجی چیف کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کاربند ہے اور اس حوالے سے کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں کی صورتحال پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور کسی کو بھی حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں