174

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی منگل کی صبح پی ایم ہاﺅس میں وزیراعظم نریندرمودی کیساتھ اہم ملاقات

کشمیرکی سیکورٹی صورتحال پر مرکزی سرکارمتفکر
دونوں رہنماﺅںنے شہری ہلاکتوں سے پیداشدہ صورتحال اورجنگجوئیانہ سرگرمیوں پرکیا تبادلہ خیال
نیوزمانٹرینگ
سری نگر:۹۱،اکتوبر:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اُنہیں جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس سے قبل پیر کو ، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ڈی جی پیز ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ، آئی بی چیف سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی اور اندرونی سیکیرٹی کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ غورطلب ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 23سے 25اکتوبرتھ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔دستیاب معلومات کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ منگل کی صبح وزیراعظم مودی کی سرکاری رہائش گاہ 7 ، لوک کلیان مارگ پہنچے تاکہ اُنہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعظم نریندرمودی نے کشمیر میں مشتبہ جنگجوﺅں کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو وادی سے خوفزدہ تارکین وطن یعنی غیرمقامی مزدوروں وغیرہ کے ہجرت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اُنہیں داخلی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کیا۔امت شاہ نے وزیراعظم مودی کواسبات کی جانکاری بھی فراہم کی کہ مرکزی وزارت داخلہ ،جموں وکشمیرکی انتظامیہ کیساتھ ملکر دہشت پسندوں کے عزائم کوناکام بنانے کیلئے کیاکچھ اقدامات روبہ عمل لارہی ہے ۔انہوںنے وزیراعظم کوبتایاکہ اسبات کی کوشش شروع کردی گئی کہ حالیہ شہری ہلاکتوںکے بعدکشمیرمیں رہنے والی اقلیتوں اوروہاں بغرض محنت مزدورمقیم غیرریاستی باشندوں کوتحفظ فراہم کیاجائے جبکہ ان ہلاکتوںمیں ملوث جنگجوﺅں کیخلاف بھی سیکورٹی فورسزنے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اوراہم ملاقات کے دوران کشمیرکی سلامتی صورتحال کوبہتر بنانے اوراندرون کشمیرکیساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پرمزیدچوکسی برتنے کے معاملات کابھی جائزہ لیاگیا۔خیال رہے گزشتہ 16 دنوں میں مشتبہ جنگجوﺅں نے وادی میں 11 غیر مقامی افراد کو قتل کیا ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن ہجرت
کر رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 23سے25اکتوبرتھ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور کشمیر میں سیکورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اورجموں وکشمیرکی تقسیم وتنظیم نو کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں