234

;67;ovid-19 :جموں وکشمیر میں دبدبہ برقرار

174 مثبت معاملات،4اموات

157فراد شفایاب، بلیگ فنگس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں

نیوزسروس

سری نگر:۶۲، نومبر:جموں وکشمیر میں عالمگیر وبائی وائرس کووڈ19کا پھیلاءو جاری ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی اموات کاسلسلہ بھی درازہوتا جارہا ہے ۔ جمعرات کی شام سے جمعتہ المبارک کی شام تک جموں وکشمیر میں مزید174افرادکوکوروناو ائرس میں مبتلاء پایاگیا جبکہ اس دوران جموں صوبہ میں ایک اورکشمیر وادی میں 3کورونامتاثرہ مریض زندگیوں کی جنگ ہارگئے ۔ جموں وکشمیرحکومت نے جمعہ کی شام کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے174نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے131کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 43کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3;44$44;237تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں ایکصوبہ جموں سے اور 3صوبہ کشمیر سے ہیں ۔ اِس دوران مزید157فراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے26افراداور کشمیر صوبے کے131 افرادشامل ہیں ۔ حکومت نے کہاکہ جمعہ کے روزبھی بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ جموں وکشمیر میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 49 ہے ۔ کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43,661کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 1;44@44;79,902 تک پہنچ گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میں زائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے3;44$44;237معاملات سامنے

آئے ہیں جن میں سے1,719(صوبہ جموں میں 264 اور کشمیر صوبے میں 1,455 )سر گرم معاملات ہیں ۔ اَب تک 3,30,048اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,470تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,285کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,185 کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں ۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1,74;44%44;316ٹیسٹوں کے نتاءج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26;241;نومبر کی شام تک1,71,01,079نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 3;44$44;237 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اَب تک43,75,869افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں ۔ اِن میں 6,125اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ 1,719فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,31,370اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اِسی طرح بلیٹن کے مطابق39,32,185اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں