871

26;47;11ممبئی دہشت گردانہ حملے کی13 ویں برسی

قوم سیکورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کی مشکور:صدر، قربانیوں کو جھک کرمیراسلام اورخراج پیش:وزیراعظم

نیوزمانٹرینگ

سری نگر:۶۲، نومبر: ممبئی دہشت گردانہ حملے کی13 ویں برسی کے موقعہ پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کوونداوروزیراعظم نریندرا مودی نے الگ الگ پیغامات میں واضح کیاکہ ملکی سا لمیت ،سلامتی اوریکجہتی کیلئے اپنی زندگیوں نچھاور کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم شہیدوں اورمتاثرین کی مشکور ہے ۔ صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کو 26;47;11کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے شہیدوں اور متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم ہمیشہ ان سیکورٹی اہلکاروں کی شکر گزار رہے گی جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پرکئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’26;47;11ممبئی دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں اورمتاثرین کو میری دلی خراج عقیدت ۔ قوم ہمیشہ حفاظتی دستوں کی بہادری اور قربانی کےلئے شکر گزار رہے گی جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘‘ ۔ وزیر اعظم

نریندر مودی نے جمعہ کو ان بہادر جوانوں کو یاد کیا جنہوں نے 26;47;11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کیا اور ان لوگوں کو جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں ۔ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ جب ہم آج’’سمودھن دیوس‘‘کی یاد منا رہے ہیں ، ’’ہ میں ان بہادر جوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے 26;47;11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کیا اورجو اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے‘‘ ۔ وزیراعظم نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں ان قربانیوں کو بھی جھک کرسلام اورخراج پیش کرتا ہوں ۔ خیال رہے 26 نومبر2008 کوملک کی صنعتی وکاروباری راجدھانی سمجھے جانے والے مشہور شہرممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے اوراسکے بعد60 گھنٹے تک جاری رہنے والے محاصرے کے دوران20 سیکورٹی اہلکاروں اور26غیرملکی شہریوں سمیت174 افراد ہلاک اور300سے زیادہ دیگرافرادزخمی ہوئے تھے ۔ 13سال قبل یہ دہشت گردانہ حملہ 10 بندوق برداروں نے کیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک تھے ۔ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس دہشت گردوں نے ممبئی کے جنوبی حصے میں متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں چھترپتی شیواجی ریلوے اسٹیشن، مشہور لیوپولڈ کیفے، دو اسپتال اور ایک تھیٹر شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں