سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 8 ستمبر،2025: اسپیشل کرائم ونگ سری نگر (کرائم برانچ) نے پیر کو ضلع گاندربل میں ایف آئی آر نمبر 23/2024 U/S 302 آئی پی سی کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں متعدد مقامات پر تلاشی لی۔
سرکاری بیان کے مطابق اس وقت محمد افضل شیخ ولد غلام قادرشیخ اور فاروق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ دونوں رہائشی بونزیلا، ہری پورہ، گاندربل کے رہائشی مکانات کی تلاشی جاری ہے، ایک اور مقام پر چھاپہ مارا گیا ہے جس میں واجد رسول ڈار کے گھر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
یہ چھاپے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور مقامی پولیس کی مدد سے مجاز عدالت کی طرف سے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی پیروی میں مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ مقدمہ پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر کی طرف سے تحقیقات کے لیے اسپیشل کرائم ونگ (کرائم برانچ) سری نگر کو منتقل کردیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ (ایجنسیاں)
