سٹی ایکسپریس نیوز
واشنگٹن، 14 اگست،2026: ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے جمعرات کو نامعلوم حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران امریکہ کو کم از کم 45 ’ایم کیو-9 ریپر‘ نگرانی اور حملہ آور ڈرونز سے ہاتھ دھونا پڑے۔
اخبار کے مطابق، ضائع ہونے والے ڈرونز کی یہ تعداد امریکی عسکری بیڑے کا تقریباً 25 فیصد بنتی ہے اور اس سے ٹیکس دہندگان کو ممکنہ طور پر1.3 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔
اخبار کی جانب سے نقل کیے گئے ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ تمام ’ریپر‘ ڈرونز مار گرائے نہیں گئے تھے، بلکہ ان میں سے کچھ مواصلاتی رابطے میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوئے۔
