سٹی ایکسپریس نیوز
بارہمولہ، 22 اکتوبر،2025: ایک 17 سالہ لڑکا بدھ کی صبح بارہمولہ ضلع کے پٹن کے سنگ پورہ علاقے میں ریت نکالنے کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ لڑکے کو کل رات دیر گئے ریت نکالنے کے دوران سر میں شدید چوٹیں آئیں۔
اسے تشویشناک حالت میں جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے آج صبح مردہ قرار دے دیا۔
اس کی شناخت سنگھ پورہ کے امجد (17) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے- (ایجنسیاں)
