سٹی ایکسپریس نیوز
ڈھاکہ، 26 اگست2025: بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے پیر کے روز کہا کہ ان کی زیر قیادت عبوری حکومت اگلے سال فروری میں عام انتخابات کے بعد اقتدار ایک منتخب حکومت کو سونپے گی۔
"اب، ہم اپنی سیاسی تاریخ میں ایک اور منتقلی کے لیے تیار ہیں… ملک کافی حد تک مستحکم ہو چکا ہے اور انتخابات کے لیے تیار ہے۔ اس لیے، ہم فروری 2026 کے پہلے نصف میں انتخابات کا اعلان کرتے ہیں۔ عبوری حکومت کی جگہ ایک منتخب حکومت آئے گی،” یونس کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس نے کہا۔
انہوں نے یہ ریمارکس کاکس بازار میں "اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ: روہنگیا صورتحال پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کے لیے ٹیک ویز” کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔ (ایجنسیاں)
