واشنگٹن، 21 اکتوبر,2026: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت ایک تجارتی معاہدہ کرنے کے “بہت قریب” ہیں، جو ماضی کے معاہدوں سے کافی مختلف ہوگا۔ منگل کے روز ’اوول آفس‘ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ تجارتی معاہدہ کرنے کے انتہائی قریب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، “وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ جی ہاں، ہم اس کے بہت قریب ہیں۔” صدر نے مزید کہا، “یہ اس قسم کے معاہدوں سے بہت مختلف ہوگا جو ہم نے پہلے کیے ہیں۔” ٹرمپ کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، دفاع اور عوامی سطح پر تعلقات جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔ اس سے قبل رواں ماہ، وزیر تجارت پیوش گوئل نے تجارتی معاہدے کے باریک نکات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملواکی اور واشنگٹن میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کی تھی۔
بھارت اور امریکہ نے فروری میں دو طرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کے پہلے مرحلے کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، امریکہ میں محصولات (ٹیرف) کی صورتحال میں تبدیلیوں کے باعث اس معاہدے پر مزید مذاکرات کی نوبت آ گئی ہے۔(ایجنسیاں)