سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 28 جنوری،2026: ہلکی موٹرگاڑیاں (ایل ایم وییز) کو بدھ کے روز قاضی گنڈ-نیویگ ٹنل سے جموں کی طرف چھوڑدیا گیا تھا جس کے بعد جموں سری نگرقومی شاہراہ پر ایک دن تک ٹریفک کی عارضی معطلی ہوئی تھی۔
ٹریفک پولیس کے ایک اہلکارنے بتایا کہ سڑک کی حالت میں بہتری کے بعد ایل ایم وییزکی نقل وحرکت کی اجازت دی گئی۔
جموں سری نگر قومی شاہراہ کو اس سے قبل مسلسل برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، جس سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل پڑا اور اہم سڑک پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ایس ایس پی ٹریفک دیہی کشمیر نے خبررساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ جموں کی طرف ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کر دی گئی ہے۔
ہائی وے پر سفر کرنے سے پہلے مسافروں کو محتاط رہنے اور ٹریفک ایڈوائزری پرعمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)
