سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 9 جنوری،2026: جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں آدھی رات کو ہلکے سے درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما اعداد و شمار کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 تھی اور صبح 2 بج کر 14 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے گورنو بدخشاں میں مرغاب سے 61 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے کی ابتدا سطح سے 140 کلومیٹر کی گہرائی میں ہوئی تھی اور اس کے جھٹکے جموں و کشمیر کے کچھ حصوں بالخصوص سری نگر سمیت ارد گرد کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ یونین ٹیریٹری سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
