سٹی ایکسپریس نیوز
جموں، 2 اکتوبر،2025: جمعرات کو جموں ٹرانزٹ کیمپ میں اچانک گرنے سے ایک بارڈر سیکورٹی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
حکام نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کشمیر کے سی ٹی/ڈی آر وی سندیپ کمار ٹی سی جموں میں گاڑی کی صفائی کرتے ہوئے اچانک گر گئے۔
موقع پر فوری سی پی آر اور ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی ایچ جموں منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ گرنے کی وجہ سے متعلق مزید تفصیلات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ (کے این سی)
