سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 30 ستمبر،2025: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چرسو کے کدلبل علاقے سے منگل کی صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے آج صبح چیرسو میں لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
