سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 23 ستمبر،2025: وزارت خزانہ نے تمام سرکاری وزارتوں، محکموں اور متعلقہ اداروں کو دیوالی اور دیگر تہواروں کے دوران تحائف پر عوامی رقم خرچ کرنے سے روک دیا ہے۔
یہ ہدایت مالی نظم و ضبط کو نافذ کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر آتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ اخراجات کی طرف سے جاری ایک سرکاری سرکیولرمیں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی وسائل کے دانشمندانہ اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے اور غیر ضروری اخراجات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکم نامے کو فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ (کے این سی)
