دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر سمجھے جانے والے انڈین نژاد برطانوی فوجا سنگھ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے معاملے میں انڈین پولیس نے ایک 26 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
114 سالہ فوجا سنگھ پیر کو ریاست پنجاب میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں سڑک پار کر رہے تھے جب ایک گاڑی نے انھیں ٹکر ماری۔ مقامی لوگ اس حادثے کے بعد انھیں ہسپتال لے کر گئے، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایک 26 سالہ شخص امرت پال سنگھ ڈھلوں کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سفید رنگ کی گاڑی سے فوجا سنگھ کو ٹکر ماری اور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔
