سٹی ایکسپریس نیوز
پلوامہ، 20 اکتوبر،2025: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہمو علاقے میں پیر کو دارالعلوم رومہ ریشی بونگم کی دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے پولیس کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
عمارت میں موجود تمام طلباء کو بحفاظت بچا لیا گیا، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اہلکار نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ (کے این سی)
