سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 12 مئی،2026: پولیس نے پیر کو سری نگر میں ایک ناکے کی چیکنگ کے دوران دو افراد کو اسلحہ، گولہ بارود اور لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے پوسٹروں کے ساتھ گرفتار کیا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران سرینگر کے بابا ڈیم علاقے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 زندہ راؤنڈ، دو موبائل فون اور 10 لشکر طیبہ کے پوسٹر برآمد کئے۔
انہوں نے کہا، "یو اے پی اے اور آرمس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 26/2025 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔”
ان کی شناخت فیصل احمد بٹ ساکنہ مالپورہ حبہ کدل اور فیصل احمد گورو ساکنہ راجوری کدل کے طور پر ہوئی ہے۔
