سٹی ایکسپریس نیوز
سوپور، 24 ستمبر،2025: سوپور کے لٹیشاٹ تجرعلاقے میں بدھ کی صبح ایک جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک 85 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ متاثرہ شخص کی شناخت محمد رستم لون ولد عبدل خالق لون کے طور پر ہوئی ہے، جب یہ واقعہ پیش آیا، صبح 8 سے 9 بجے کے قریب اپنے باغ میں تھا۔
اچانک حملے سے بزرگ شخص شدید زخمی ہو گیا اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اہلکار نے بتایا کہ واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ وائلڈ لائف ٹیم کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔
واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اورمزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے (جے کے این ایس)
