بلال احمد/سٹی ایکسپریس
سوپور، 3 اگست،2026: حکام نے بتایا کہ پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کے ڈانگر پورہ میں واقع رہائش گاہ پر ایک نوجوان پراسرار حالات میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
ایک عہدیدار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان ڈانگر پورہ کے پال محلہ میں واقع اپنے گھر میں بے ہوش پایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور طبی و قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ موت کی وجہ اور حالات کا تعین کرنے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ متوفی کی شناخت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
