سٹی ایکسپریس نیوز
رامبن، 10 اکتوبر،2025: ضلع رامبن کے سیری علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ٹرک اور ہلکی موٹر گاڑی کی ٹکر میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ (ایجنسیاں)
