سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 16 ستمبر،2025: سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2025-26 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔
ایک بیان کے مطابق، ڈیڈ لائن، جو اصل میں 31 جولائی مقرر کی گئی تھی اور پھر اسے 15 ستمبر تک بڑھا دیا گیا تھا، اب اسے 16 ستمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
سی بی ڈی ٹی کے ترجمان وی راجیتھا نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں ایک رسمی حکم یا نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جائے گا۔ (ایجنسیاں)
