سٹی ایکسپریس نیوز
کھٹمنڈو، 26 اگست،2026: حکام کے مطابق، بدھ کی صبح شمالی نیپال میں آنے والے اچانک اور شدید سیلاب نے سرحدی بستی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور نشیبی علاقوں کے کئی اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
یہ سیلاب مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے بھوٹے کوشی دریا میں آیا؛ اطلاعات کے مطابق پانی کا یہ ریلہ تبت کی سمت سے آیا تھا۔
نیپالی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے باعث راسوا ضلع کے علاقے ‘ٹیمورے’ اور قریبی علاقے ‘سیفروبیسی’ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس میں گاڑیاں، سامان اور دیگر املاک بہہ گئیں۔ (ایجنسیاں)
