سٹی ایکسپریس نیوز
شوپیاں، 18 اگست (کے این ٹی): شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں واقع ’امرباغ‘ کے مقام پر منگل کے روز اسکوٹی کے سڑک سے پھسل جانے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ان کا بیٹا معمولی زخمی ہو گیا۔
متوفیہ کی شناخت سجا بانو زوجہ غلام قادر نائیکو (ساکن کھروارہ) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنے بیٹے شکیل احمد نائیکو کی چلائی جانے والی اسکوٹی پر پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اامرباغ کے مقام پراسکوٹی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں سجا بانو شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ شکیل احمد نائیکو کو معمولی چوٹیں آئیں۔
