سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 9 اکتوبر،2025: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہیر پورہ کے چوٹی پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک نامعلوم لاش ملی ہے۔
عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کچھ راہگیروں نے چوٹی پورہ کے جنگلات میں ایک چھوٹی ندی میں ایک نیم بوسیدہ لاش پڑی ہوئی دیکھی۔
جلد ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ (جی این ایس)
