سری نگر، 21 اکتوبر,2026: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ان پولیس اہلکاروں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے کہا “یومِ یادگارِ پولیس کے موقع پر، میں ان بہادر پولیس اہلکاروں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔ میں ان کی ہمت، فرض شناسی اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنے احترام اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمارے شہداء کی بہادری ہمیں امن، اتحاد اور سلامتی کو مضبوط بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ آئیے، ایک محفوظ، مضبوط اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے اپنے اجتماعی عزم کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کریں۔”