نئی دہلی، 26 اکتوبر,2026: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پیر کے روز یہاں 12ویں برکس پارلیمانی فورم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانیں ممالک کے درمیان اعتماد قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ‘سمویدھان سدن’ کے تاریخی سینٹرل ہال میں اپنے افتتاحی خطاب کے دوران، اوم برلا نے مندوبین سے کہا کہ علاقائی تنازعات، جنگیں، معاشی عدم استحکام، تجارتی کشیدگی، دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیاں کسی ایک ملک کی سرحدوں تک محدود نہیں رہتیں۔ ایسے عالمی چیلنجز کی موجودگی میں بات چیت، سفارت کاری اور باہمی تعاون کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ہندی زبان میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانیں باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی کشیدگی کو کم کرنے اور عالمی مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں “ایک خصوصی کردار ادا کر سکتی ہیں”۔ (ایجنسیاں)