سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 3 جون،2026: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج سری نگر میں پارٹی کے ایم ایل ایز کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کررہے ہے جس میں اہم سیاسی اور گورننس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جایےگا۔ کابینہ میں توسیع، حکمران اتحاد کے اندر ہم آہنگی اور مختلف عوامی تحفظات کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کے درمیان اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین غور و خوض کے نتائج کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، جس سے حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل متوقع ہے۔
