Skip to content
October 5, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • Languages
  • Epaper
Watch
  • Home
  • ریاستی خبریں
  • غلط برانڈڈ مشین سے بنے ہوئے قالین تیار کرنے کا عمل
  • ریاستی خبریں

غلط برانڈڈ مشین سے بنے ہوئے قالین تیار کرنے کا عمل

administrator July 25, 2025
nc omar

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لیا سنجیدہ نوٹس
ہاتھ سے بنے کشمیر ی قالینوں کے تحفظ پر زور،سخت ایکشن کی ہدایت مختلف وفودکیساتھ ملاقات
انفو

سری نگر/۴۲،جولائی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو مشین سے بنے ہوئے قالینوں کو اصل کشمیری ہاتھ سے بنے قالین کے طور پر بیچنے پر سخت نوٹ لیا اورمحکمہ صنعت و حرفت کو ہدایت دی کہ وہ شو روموں اور ریٹیل آو¿ٹ لیٹس کےخلاف سخت کارروائی کریں جو مشین سے بنے قالینوں کو کشمیری ہاتھ سے بنے قالین کے طور پر فروخت کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایسی جعلسازی عالمی سطح پر کشمیری ہاتھ سے بنے قالینوں کے برانڈ کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور کاریگرکنبوں کو بُری طرح متاثر کرے گی جو اَپنی روزی روٹی کے لئے اس دستکاری پر انحصار کرتے ہیں۔کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل، اِنڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل، میراث کارپٹ ویورز کوآپریٹیو، کشمیر کارپٹ کلسٹر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور کشمیر کارپٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفدنے وزیراعلیٰ سے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ملاقات کی اور مشین سے بنے قالینوں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کچھ بے ایمان تاجروں کی جانب سے مشین سے بنے قالینوں پر جعلی جی آئی لیبل کا اِستعمال کرنے کا معاملہ بھی اُٹھایا۔ اُنہوں نے اس ہنر، کشمیر کی شناخت اور کاریگروں کی روزی روٹی کے تحفظ پر زور دیا۔منی گام گاندربل کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اُن کے علاقے میں مستقبل کے ادارہ جاتی اِستعمال کے لئے اَراضی کی حفاظت کی درخواست کی۔ایچ آر ایجنسی کے ایک وفد نے جے اینڈ کے ہاو¿سنگ بورڈ کے ساتھ اپنے بقایا واجبات کے حوالے سے شکایت کی۔ ڈینٹل سرجنوںکے ایک وفد نے ڈینٹل سرجنوں کی اَسامیاں معرض وجود میں لانے اور پُر کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔ ممبر قانون ساز اسمبلی سوپور اور رُکن اسمبلی ترہگام نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اَپنے حلقوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سے متعدد مسائل پر بات کی جن میں سٹیٹ سکول سٹینڈرڈ اَتھارٹی ( ایس ایس ایس اے) کا قیام، پرائیویٹ سکولوں کو این او سی جاری کرنے میں سہولیت اورتیزی لانا، کرائے کے مقامات پر کام کرنے والے سکولوں کے لئے 10 سالہ لیز معاہدے کی ضرورت، تعلیمی کیلنڈر میں کم سے کم کام کرنے والے دنوں کی گارنٹی اور سکولوں کے مسائل پر حکومتی کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کے مطالبات شامل تھے۔وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ سکولوں کے لئے این او سی کے اِجرا ¿میں تاخیر اور خدمات کی فراہمی میں تاخیر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزجموں و کشمیر پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) کی میٹنگ میں تمام اِنتظامی سیکریٹریوںکو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر ماہ جائزہ میٹنگ منعقد کریں تاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی عمل آوری کا جائزہ لیا جا سکے اور خدمات کی فراہمی کے لئے وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے کل ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کی عمل آوری پر بات کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایس جی اے فریم ورک کا مقصد من مانی اور تاخیری فیصلہ سازی کو ختم کرنا ہے اور عوام کو بروقت خدمات جیسے ریونیو ریکارڈ، سرٹیفکیٹس، لائسنس، یوٹیلیٹی کنکشن وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نادہندہ اَفسران پر جُرمانے عائد کئے جائیں۔

About the Author

administrator

Administrator

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: نیشنل کانفرنس پنچایتی انتخابات کے بارے میں کسی تذبذب کی شکار نہیں:جاوید ڈار
Next: محض 5سالوںمیں1.12 لاکھ کلو گرام منشیات ضبط

Related News

enq
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے 2021 کے بدعنوانی کیس میں جے ای ارشد امین کے خلاف نئی محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا۔

City Express October 5, 2026
hhh
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کے لیے ‘کامن ڈکٹ پالیسی 2026’ متعارف کرائی۔

City Express October 5, 2026
  • ریاستی خبریں

’حلقہ جاتی ترقیاتی فنڈ‘CDF اسکیم کے تحت دستیاب سالانہ 4کروڑ روپے کاتصرف ، ترقیاتی اورعوامی فلاح وبہبودکے کام

City Express October 4, 2026

CAL

October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« Jan    

Epaper

1

Sports

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

October 4, 2026
پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

October 4, 2026
406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

October 4, 2026
’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ s4
  • کھیل

’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟

October 4, 2026
آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی bb
  • کھیل

آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی

January 22, 2026
بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا pcb
  • کھیل

بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا

January 20, 2026

You may have missed

hhhhh
  • Breaking News

جموں و کشمیر میں 6 اکتوبر سے موسم تبدیل ہونے کا امکان؛ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع

City Express October 5, 2026
enq
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے 2021 کے بدعنوانی کیس میں جے ای ارشد امین کے خلاف نئی محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا۔

City Express October 5, 2026
hhh
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر حکومت نے سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کے لیے ‘کامن ڈکٹ پالیسی 2026’ متعارف کرائی۔

City Express October 5, 2026
ff
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے طریقہ کار کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی؛ درخواست گزاروں نے چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

City Express October 5, 2026

Recent Posts

  • جموں و کشمیر میں 6 اکتوبر سے موسم تبدیل ہونے کا امکان؛ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع October 5, 2026
  • جموں و کشمیر حکومت نے 2021 کے بدعنوانی کیس میں جے ای ارشد امین کے خلاف نئی محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا۔ October 5, 2026
  • جموں و کشمیر حکومت نے سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کے لیے ‘کامن ڈکٹ پالیسی 2026’ متعارف کرائی۔ October 5, 2026
  • سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے طریقہ کار کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی؛ درخواست گزاروں نے چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ October 5, 2026
  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے October 4, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • جموں و کشمیر میں 6 اکتوبر سے موسم تبدیل ہونے کا امکان؛ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع
  • جموں و کشمیر حکومت نے 2021 کے بدعنوانی کیس میں جے ای ارشد امین کے خلاف نئی محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا۔
  • جموں و کشمیر حکومت نے سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کے لیے ‘کامن ڈکٹ پالیسی 2026’ متعارف کرائی۔
  • سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے طریقہ کار کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی؛ درخواست گزاروں نے چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.