سٹی ایکسپریس نیوز
قاضی گنڈ، 18 اگست،2026: حکام نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے لیوڈورہ میں ایک ٹرک اور سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ لیوڈورہ، قاضی گنڈ میں پیش آیا جس میں رجسٹریشن نمبر JK02DU-4386 والا ٹرک اور رجسٹریشن نمبر JK02CG-5795 والی سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی شامل تھیں۔
تصادم کے بعد سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے قاضی گنڈ میں واقع سی آر پی ایف کی 163 بٹالین کے ایم آئی روم منتقل کر دیا گیا۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (ایجنسیاں)
