سٹی ایکسپریس نیوز
پلوامہ، 3 ستمبر،2025: سڈکو لاسی پورہ کے رامبیرا نالے میں 33KV کا ایک برقی ٹرانسمیشن ٹاور کو نقصان پہنچا جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بدھ کو ایک مکان منہدم ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پی ایس راجپورہ کے نکندنجن سنگروانی سے تعلق رکھنے والے آصف احمد گورسی کا ایک منزلہ کچا رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ خاندان کو بحفاظت ایک رشتہ دار کے گھرمنتقل کردیا گیا، اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔ (ایجنسیاں)
