سٹی ایکسپریس نیوز
راجوری، 13 اکتوبر،2025: ڈپٹی کمشنرراجوری، ابھیشیک شرما نے تین بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ناقص کارکردگی اور ان کے متعلقہ علاقوں میں حکومت کے آدی کرمیوگی ابھیان کو لاگو کرنے میں ناکامی کے لیے معطل کر دیا ہے۔ معطل کیے گئے افسران میں خدام شاہ ( بی ڈی او بدھل اولڈ/راج نگر)، کلدیپ راج ( بی ڈی او کالاکوٹ)، اور دوگٹا رام ( بی ڈی او) شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر کو انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جنہیں سات دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
