سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 11 ستمبر،2026: حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز پامپور کے وویان علاقے میں ایک ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سنیئرراجپوت اور25 سالہ رام سنگھ کے طور پر ہوئی ہے (جن کا تعلق ریاسی سے ہے)؛ انہیں ابتدائی طور پر پی ایچ سی وویان لے جایا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال، سری نگر منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق سنیئرراجپوت کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ رام سنگھ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
