سٹی ایکسپریس نیوز
پلوامہ، 9 ستمبر،2025: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا ایک جوڑا منگل کو بارہمولہ سے سنگلدھن جانے والی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
ریلوے ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شوہر جس کی شناخت ریاض احمد موہند ولد عبدالاحد موہند ساکن کاووسہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے مبینہ طور پر پلوامہ کے علاقے پنزگام کے قریب چلتی ٹرین (75652) سے گر گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں اس کی بیوی نے بھی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔
ریاض احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔ اسے خصوصی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاض احمد توازن کھو بیٹھا اور گر گیا، جس کے بعد اس کی بیوی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس اور ریلوے حکام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ (ایجنسیاں)
